14 مئی، 2018، 3:51 PM

انڈونیشیا میں خودکش حملے میں 4 حملہ آور ہلاک

انڈونیشیا میں  خودکش حملے میں 4 حملہ آور ہلاک

انڈونیشیا میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 4 حملہ آور دہشت گرد ہلاک جبکہ 10 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں  4 حملہ آور دہشت گرد ہلاک جبکہ 10 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4  خود کش حملہ آوروں نے انڈونیشیا کے دوسرے بڑے شہر سورابایا کے پولیس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں 10 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جب کے چاروں حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ حملہ آوروں کے ہمراہ 8 سالہ بچی بھی تھی جو واقعہ میں معمولی زخمی ہوئی۔ حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

News ID 1880701

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha