5 اکتوبر، 2017، 6:05 PM

درگاہ فتح پور میں دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق

درگاہ فتح پور میں دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں درگاہ فتح پور میں دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں درگاہ فتح پور میں دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے درگاہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے بعد ڈیرہ مراد جمالی اورسبی کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی تعداد 25 تک پہنچ چکی ہے جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ جمعرات کا دن ہونے کی وجہ سے درگاہ میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ درگاہ میں عرس جاری تھا اور اسی دوران دھماکہ ہوا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

News ID 1875747

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha