1 اکتوبر، 2017، 12:52 AM

شب عاشور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں مجلس عزا کا انعقاد

شب عاشور  میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں مجلس عزا کا انعقاد

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں محرم الحرام کی دسویں شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ)  میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں  کی یاد میں محرم الحرام کی دسویں شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حجۃ الاسلام والمسلمین عالی نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو سب سے خوبصورت انسانی ، اخلاقی اور الہی  فریضہ قراردیتے ہوئے کہا کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے ذریعہ ہی معاشرے کو گناہوں کی تباہی اور بربادی سے بچایا جاسکتا ہے اور معاشرے کو سعادت اور نیکی کی طرف ہدایت کی جاسکتی ہے۔ اسی طرح مجلس عزا میں جناب کریمی   اور جناب آئینہ چی نے نوحہ خوانی کی اور سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور حضرت زینب سلام اللہ علیھا  کے غم میں مصائب پیش کئے۔

News ID 1875641

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha