24 ستمبر، 2017، 6:47 AM

یمنی فورسز کا العسیر میں ملک خالد ہوائی اڈے پر میزائل سے حملہ

یمنی فورسز کا العسیر میں ملک خالد ہوائی اڈے پر میزائل سے حملہ

یمنی فورسز نے بیلسٹک میزائل قاہر 2 ایم سے سعودی عرب کے شہر العسیر میں واقع ملک خالد ہوائی اڈے پرحملہ کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے بیلسٹک میزائل قاہر 2 ایم سے سعودی عرب کے شہر العسیر میں واقع ملک خالد ہوائی اڈے پرحملہ کیا ہے ۔ یمنی فوجی ذرائع کے مطابق یمنی میزائل نے اپنے ہدف کوبالکل تباہ کردیا ہے، ملک خالد ہوائی اڈے پر سعودی عرب کی فوج کی نقل و حرکت پر یمنی فورسز کی کڑی نظر تھی ۔ یمن کے فوجی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز سعودی عرب کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے بالکل آمادہ ہیں ہم صرف اعلی حکام کے دستور کے منتظر ہیں۔

News ID 1875474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha