مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے کچلاک علاقہ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 5 افراد جاں بحق ہو گئےہیں ۔ اطلاعات کے مطابق چمن سے آنے والی گاڑی پر مسلح وہابی دہشت گردوں نے کچلاک میں اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے۔ گاڑی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ کچلاک میں ایک پٹرول پمپ پر ایندھن بھروانے کے لیے رکی، ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں جب کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور متعلقہ حکام کو حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات کی ہے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے کچلاک علاقہ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 5 افراد جاں بحق ہو گئےہیں ۔
News ID 1875189
آپ کا تبصرہ