23 اگست، 2017، 6:20 PM

صوبہ ہلمند میں طالبان کے خود کش حملے میں 5 افراد ہلاک

صوبہ ہلمند میں طالبان کے خود کش حملے میں 5 افراد ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں طالبان کے ایک خود کش حملے میں 5 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں طالبان کے  ایک خود کش حملے میں 5 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گورنر صوبہ ہلمند کے ترجمان عمر زواک کا کہنا تھا کہ  لشکر گاہ کے علاقے میں قائم پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب ایک پارکنگ میں بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔

News ID 1874765

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha