پاکستان میں وہابی دہشت گردوں نے 9 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

پاکستان میں راجن پور کے روجہان میں کچے کےعلاقے میں وہابی دہشت گردوں نے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ضلع راجن پور میں روجہان میں کچے کےعلاقے میں وہابی دہشت گردوں  نے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق راجن پورمیں کچے کے علاقے میں وہابی دہشت گرد ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا، پولیس اور وہابی دہشت گرد ڈاکؤوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد 7 پولیس اہلکاروں کواغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ اغواہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایلیٹ فورس کے اہلکارلقمان ، ذیشان، شاکر، صابر، جمشید ، صفدرنائچ اوراے ایس آئی مزمل شامل ہے۔ پولیس اورایلیٹ فورسزکی جوانوں کی بھاری نفری کچے میں پہنچ گئی جہاں وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جب کہ کچے کے داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

News Code 1874695

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha