12 اگست، 2017، 3:16 PM

شاہد خاقان عباسی کی قائد اعظم کے مزار پرحاضری

شاہد خاقان عباسی کی قائد اعظم کے مزار  پرحاضری

پاکستان کے عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزار قائد پرحاضری دی ہے اور بابائے قوم محمد علی جناح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزار قائد پرحاضری دی ہے اور بابائے قوم محمد علی جناح  کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے کراچی پہنچے جہاں انہوں نے سب سے پہلے مزار قائد پرحاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔ ان کے ہمراہ وزیر داخلہ احسن اقبال، گورنرسندھ محمدزیبر اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی تھے۔فاتحہ خوانی کے بعد وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ انہوں نے لکھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ اسلامی ریاست کی کامیاب جدوجہد کی گئی، قائداعظم محمدعلی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت علیحدہ مملکت کا قیام ممکن ہوا، بابائے قوم کے مزارپرآنا قابل عزت وفخر ہے، میں پاکستان کو پرامن، خوشحال بنانے کے لیے انتھک محنت کروں گا۔ واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کا بطوروزیراعظم کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

News ID 1874518

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha