11 اگست، 2017، 3:55 PM

ایرانی وزير خارجہ کا شہید محسن حججی کی شہادت پر تعزیتی پیغام

ایرانی وزير خارجہ کا شہید محسن حججی کی شہادت پر تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شہید محسن حججی کی غمناک شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قید کرنے کے بعد شہید محسن حججی کا سر تن سے جدا کردیاتھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شہید محسن حججی کی غمناک اور مظلومانہ شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قید کرنے کے بعد  شہید محسن حججی کا سر تن سے جدا کردیاتھا۔ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہداء اسلام کی عزت ، سربلندی اور سرافرازی کے لئےعظیم قربانی پیش کررہے ہیں ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے شہید محسن حججی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  شہید محسن حججی نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے حریم حرم اہلبیت (ع) اور ملک کی امن و سلامتی کے سلسلے میں بھر پور دفاع کیا ہے۔

News ID 1874492

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha