31 جولائی، 2017، 3:21 PM

ونزوئلا میں انتخابات کے دوران پُرتشدد مظاہروں میں 10 افراد ہلاک

ونزوئلا میں انتخابات کے دوران پُرتشدد مظاہروں میں 10 افراد ہلاک

ونزوئلا میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران پُرتشدد مظاہروں میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران پُرتشدد مظاہروں میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  اپوزیشن کی جانب سے الیکشن کا بائیکاٹ کیا گیا۔ اس موقع پر صدر نیکولس مدورو کے مخالفین نے سڑکیں بند کردیں جس کے بعد جلاؤ گھیراؤ اور سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے واقعات بھی پیش آئے۔کاراکس میں سکیورٹی فورسز پر کیے گئے بم حملے میں 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔ماہرین کے مطابق ان انتخابات سے صدر کے اختیارات میں اضافہ ہوگا۔

News ID 1874244

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha