29 جولائی، 2017، 7:18 PM

ایران کو مسجد الاقصی کے بارے میں اپنا اہم نقش ایفا کرنا چاہیے

ایران کو مسجد الاقصی کے بارے میں اپنا اہم نقش ایفا کرنا چاہیے

مغربی ایشیا کے امور کے ایرانی ماہر حسین شیخ الاسلام کا کہنا ہے کہ صہیونیوں کو مسجد الاقصی کی حرمت کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے اور ایران کو مسجد الاقصی کے بارے میں اپنا اہم نقش ایفا کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی ایشیا کے امور کے ایرانی ماہر حسین شیخ الاسلام نے رویداد پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  صہیونیوں کو مسجد الاقصی کی حرمت کو پامال کرنے اور وہاں حاکمیت قائم کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے اور ایران کو مسجد الاقصی کے بارے میں اپنا اہم نقش ایفا کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ صہیونی آج بہت زیادہ کمزور ہوچکے ہیں اور وہ فلسطینیوں کے مقابلے میں مزید کمزور ہوجائیں گے ، حسین شیخ الاسلام نے کہا کہ مسلمان آج دنیا میں بیدار ہوچکے ہیں اور ان میں اچھے اور برے حکام کو شناخت کرنے کی صلاحیت موجود ہے معدود عرب حکام کے علاوہ عالم اسلام فلسطینیوں کے ساتھ ہے ۔

انھوں نے کہا کہ مسجد الاقصی کا مسلمانوں کے نزدیک ایک خاص احترام ہے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسجد الاقصی سے معراج کے سفر پر روانہ ہوئے۔ مسجد الاقصی کی خاص اہمیت ہے لہذا مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت  اور مسجد الاقصی کی آزادی کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور اس سلسلے میں ایران اپنا اہم نقش ایفا کرسکتا ہے۔

News ID 1874205

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha