مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی بھرتی پر مکمل پابندی کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ انہوں نے اپنے فوجی ماہرین اور فوجی جنرلز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ امریکی حکومت فوج میں کسی بھی شعبے یا عہدے پر مخنث افراد کو بھرتی کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ ٹرمپ نےاپنی میں مزید کہا کہ ہماری مسلح افواج کو اپنی فیصلہ کن اور زبردست کامیابیوں پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے اور ان پر بے پناہ میڈیکل اخراجات کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے اور ان کی کارکردگی میں خلل نہیں آنا چاہیے جیسا کہ مخنثوں کی موجودگی سے ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ سابق صدر باراک اوبامہ کے دور میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ مخنث افراد امریکی فوج میں کھل کر کام کرسکتے ہیں تاہم رواں ماہ کے آغاز میں وزیر دفاع جیمز میٹس نے فوج میں مخنثوں کی بھرتی 6 ماہ کے لیے موخر کرنے کی منظوری دی تھی۔ ریپبلکن پارٹی کے بعض ارکان نے بھی خواجہ سراؤں کی فوج میں بھرتی پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی بھرتی پر مکمل پابندی کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1874146
آپ کا تبصرہ