20 جولائی، 2017، 3:01 PM

امریکہ کا پاکستان پر طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام

امریکہ کا پاکستان پر طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام

امریکہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر وہابی دہشت گردوں کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کی پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں جو افغان اور امریکی فورسز کے لیے خطرہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر وہابی دہشت گردوں کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کی پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں جو افغان اور امریکی فورسز کے لیے خطرہ ہیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ سالانہ  رپورٹ کے مطابق اسلام آباد افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کی طاقت کو کم کرنے کے لیے ان کے خلاف خاطر خواہ کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔ امریکی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں افغان طالبان، حقانی نیٹ ورک، لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسے گروپوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں  اور ان گروپوں کی توجہ سرحد پار دہشت گرد کارروائیوں پر مرکوز ہے۔ رپورٹ میں الزام لگایا گیا کہ حکومت پاکستان نے جیش محمد اور لشکر طیبہ کی میڈیا کوریج پر پابندی کے علاوہ ان تنظیموں کے خلاف بھی موثر کارروائی نہیں کی۔ امریکی رپورٹ کے مطاقب لشکر طیبہ اور جیش محمد پاکستان میں ریلیاں منعقد کرتی ہیں، رقوم جمع کرتی ہیں، لوگوں کو بھرتی کرتی ہیں اور انہیں دہشت گردی کی تربیت بھی دیتی ہیں۔

News ID 1874005

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha