19 جولائی، 2017، 12:12 PM

ڈونلڈ ٹرمپ اور پوتین کی غیراعلانیہ ملاقات کا انکشاف

ڈونلڈ ٹرمپ اور پوتین کی غیراعلانیہ ملاقات کا انکشاف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی جرمنی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران غیراعلانیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی جرمنی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران غیراعلانیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹرمپ  اور پوتین کی دوسری ملاقات جی20سربراہ اجلاس کے عشائیے کے موقع پرہوئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ذرائع  کے مطابق اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ خود اٹھ کر روسی صدر کے ساتھ رکھی خالی سیٹ پر جا بیٹھے، ملاقات میں صرف پوتین کا سرکاری مترجم موجود تھا۔ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اور صدر پوتین  کے درمیان دوسری ملاقات نہیں ہوئی۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جی 20سربراہان کے عشائیے کے اختتام پر دونوں صدور کے درمیان مختصر بات چیت ہوئی تھی۔

News ID 1873972

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha