19 جولائی، 2017، 11:50 AM

امریکہ کی ایرانی شخصیات پر پابندی مشترکہ ایٹمی معاہدے کی صریح خلاف ورزی

امریکہ کی ایرانی شخصیات پر پابندی مشترکہ ایٹمی معاہدے کی صریح خلاف ورزی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کی جانب سے مزید 18 ایرانی شخصیات کے خلاف پابندی کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روح کے منافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنے معاندانہ اقدامات کے ذریعہ ایران کی پیشرفت کو نہیں روک سکتا اور امریکہ دنیا کودہشت گردی کے حوالے سے غلط ایڈرس بتا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کی جانب سے مزید 18 ایرانی شخصیات کے خلاف پابندی عائد کرنے کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روح کے منافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنے معاندانہ اقدامات کے ذریعہ ایران کی پیشرفت کو نہیں روک سکتا۔

ایرانی وزير خارجہ نے سی بی ایس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے حقیقی اور حقوقی افراد کے خلاف امریکہ کی تازہ ترین پابندیاں مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روح کے منافی ہیں اور ہم اس موضوع کا جائزہ لیں گے اور اس کا مناسب جواب دیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہے جسے سکیورٹی کونسل نے منظور کیا ہے لہذا اس معاہدے پر امریکہ کے ساتھ دوطرفہ گفتگو کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے ایران پر دہشت گردی کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ  وہ ملک ہے جس نے دنیا میں دہشت گردی کا بیج بویا ہے امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک نے طالبان، القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا اور جب ان تنظیموں نے امریکی اہداف کے خلاف عمل کرنا شروع کیا تو امریکہ ان کے خلاف ہوگیا ۔ جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے حوالے سے دنیا کو غلط ایڈرس دے رہا ہے جبکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ دہشت گردی اور دہشت گردوں  کو کہاں سے مدد مل رہی ہے۔

News ID 1873969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha