مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ نوازشریف " را " کے ایجنٹ ہیں اور وہ پاکستان کے خلاف کام کررہے ہیں۔کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دہشت گردوں کا علاج کرانے میں معاونت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر ڈاکٹرعاصم، سلیم شہزاد، رؤف صدیقی، انیس قائم خانی اور عثمان معظم عدالت میں پیش ہوئے تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 19اگست تک ملتوی کردی گئی۔سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ نوازشریف ’’را‘‘ کے ایجنٹ ہیں، وہ ملک اور قوم کے خلاف کام کررہے ہیں لیکن نیب کو صرف کراچی نظر آرہا ہے،جب حکمران خاندان کے خلاف سب کچھ موجود ہے تو ان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا جارہا۔ اس نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو علاقائی سطح پر تنہا کردیا ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ نوازشریف " را " کے ایجنٹ ہیں اور وہ پاکستان کے خلاف کام کررہے ہیں۔
News ID 1873882
آپ کا تبصرہ