14 جولائی، 2017، 1:33 PM

ڈیرہ غازی خان سے وہابی دہشت گردوں کے 2 سہولتکار گروہ گرفتار

ڈیرہ غازی خان سے وہابی دہشت گردوں کے 2 سہولتکار گروہ گرفتار

پاکستانی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت وہابی دہشت گردوں کے 2 سہولت کارگروہوں کو گرفتار اور ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت وہابی دہشت گردوں کے 2 سہولت کارگروہوں کو  گرفتار اور ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت ڈیرہ غازی خان میں پاکستان رینجرز پنجاب، پولیس اورانٹیلی جنس ایجنسیوں نے مشترکہ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں وہابی دہشت گردوں کے دو سہولت کارگروہ گرفتارکیے گئے، گرفتار سہولت کاروں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق گرفتار گروہ سے غیر قانونی ہتھیاروں کی بڑی تعداد، گولہ بارود اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیاں برآمد کی گئیں جب کہ ہتھیاراوربارود پنجاب، سندھ میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے پہنچایا جاتا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتارہونے والے شخص کی شناخت منیرپٹھان کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق بنوں سے ہے جبکہ خاتون کی شناخت رابعہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو میانوالی کی رہائشی ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

News ID 1873860

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha