مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے محرم الحرام کے بم دھماکوں میں ملوث 6 دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف یہ تیسری بڑی کارروائی ہے ، آپریشن کے دوران دو مکانوں سے اسلحہ بارود برآمد ہوا۔6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں تحصیل پہاڑپور کے علاقہ وانڈ ہ خالق شاہ میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دومکانات سے کلاشنکوفیں ، پستول اور رائفلس برآمد ہوئیں۔ کارروائی کے دوران مکانوں سے 6 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق طالبان شدت پسندوں سے بتایا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ