مہر خبررساں نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے قریب موٹر وے روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے 3 پروفیسر جاں بحق جبکہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پروفیسر راؤ ذوالفقار، پروفیسر راؤ ظفر اور پروفیسر رانا دلشاد اپنے ڈرائیور کے ہمراہ مری کنونشن میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ اسلام آباد موٹر وے پر چکری کے مقام پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جس میں تینوں پروفیسرز موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں پروفیسرز کے جسد خاکی کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کے پوسٹ مارٹم کے بعد میتوں کو ملتان روانہ کر دیا جائے گا۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے قریب موٹر وے روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے 3 پروفیسر جاں بحق جبکہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ہے۔
News ID 1873729
آپ کا تبصرہ