مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتا جبکہ ہندوستان کا طرز عمل خطے کے لئے خطرے کا باعث بنا ہواہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ کشمیر میں آزادی کی جد و جہد کے سلسلے میں ایک نیا ولولہ پیدا ہوگیا ہے پاکستانی پارلیمنٹ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ہندستان کی غیر سنجیدہ سیاست مسئلہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ ہے اور بھارتی قیادت کا طرز عمل خطے کیلئے خطرے کا باعث ہے جبکہ پاکستان کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ایاز صادق نے عالمی برداری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پر موثر کردار ادا کرنا چاہیے جبکہ اقوام عالم کو بھی معلوم ہے کہ بھارت نے کشمیر میں قتل و غات کا بازار گرم کیا ہواہے ۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتا جبکہ ہندوستان کا طرز عمل خطے کے لئے خطرے کا باعث بنا ہواہے۔
News ID 1873718
آپ کا تبصرہ