مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے مصر کے صحرائے سینا میں وہابی دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی سطح پر باہمی تعاون کی سخت ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ مصر کے صحرائے سینا میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 11 مصری فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک اعلی افسر بھی شامل ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مصر کے صحرائے سینا میں وہابی دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
News ID 1873710
آپ کا تبصرہ