مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے مصر کے صحرائے سینا میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور اس حملے میں جاں بحق ہونے والے فوجیوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مصر میں جاری کشیدگی اور تشدد سے اسرائيل فائدہ اٹھا رہا ہے۔ ترجمان نے مصری عوام اور حکومت کے درمیان اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کے بہادر عوام باہمی اتحاد کے ساتھ اسرائيلی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔
مہر نیوز/25 اکتوبر/ 2014 ء :اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مصر کے صحرائے سینا میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور اس حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1842953
آپ کا تبصرہ