مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کایا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے دہشت گردوں کے خلاف لبنانی فوج کی کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر لبنانی فوج کو مبارک باد پیش کی ہے۔حزب اللہ لبنان نے فوجی کی بر وقت اور کامیاب کارروائی پر لبنانی فوج کو مبارکباد پیش کی ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لبنان کو دہشت گردوں کے آسیب سے بچانے کے لئے باہمی اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ لبنانی فوج نے آج ایک آپریشن کے دوران 350 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ لبنانی فوج کے اس آپریشن کی لبنان کے صدر نے بھی تعریف کی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے دہشت گردوں کے خلاف لبنانی فوج کی کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر لبنانی فوج کو مبارک باد پیش کی ہے۔
News ID 1873557
آپ کا تبصرہ