29 جون، 2017، 8:44 PM

عراقی وزیر اعظم کا عراق میں داعش کی باطل حکومت کے خاتمہ کا اعلان

عراقی وزیر اعظم کا عراق میں داعش کی باطل حکومت کے خاتمہ کا اعلان

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل کی تاریخی مسجد پر عراقی فورسز کے قبضہ اور موصل میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی شکست کے بعد عراق میں داعش کی باطل حکومت اور باطل خلافت کے خاتمہ کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل کی تاریخی مسجد پر عراقی فورسز کے قبضہ اور موصل میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی شکست کے بعد عراق میں داعش کی باطل حکومت اور باطل خلافت کے خاتمہ کا اعلان کیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق میں اب داعش کی کوئی جگہ نہیں داعش جہاں کہیں ہوں گے ہم ان تعاقب کریں گے ۔ ہم نے آج عراق میں داعش کی باطل اور خود ساختہ خلافت کا خاتمہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ عراق کی وزارت دفاع نے آج ایک بیان میں موصل کی آزادی  اور موصل کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا اعلان کیا تھا۔

News ID 1873532

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha