5 جولائی، 2014، 7:29 PM

یوسف قرضاوی

داعش کے حامیوں نے بھی داعش کی خلافت اور خلیفہ کو رد کردیا

داعش کے حامیوں نے بھی داعش کی خلافت اور خلیفہ کو رد کردیا

مہر نیوز/5جولائی / 2014 ء : سنی علماء کی عالمی یونین کے سربراہ شیخ یوسف قرضاوی نے داعش دہشت گردوں کی خلافت کو باطل قراردیتے ہوئے اسے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازش قراردیا ہے یوسف قرضاوی اس سے قبل شام اور عراق میں دہشت گردوں کے زبردست حامی رہے ہیں لیکن دہشت گردوں کی خلافت کو اس نے بھی باطل قراردیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے السومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سنی علماء کی عالمی یونین کے سربراہ شیخ یوسف قرضاوی نے داعش دہشت گردوں کی خلافت کو باطل قراردیتے ہوئے اسے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازش قراردیا ہے یوسف قرضاوی اس سے قبل شام اور عراق میں دہشت گردوں کے زبردست حامی رہے ہیں لیکن دہشت گردوں کی خلافت کو اس نے بھی باطل قراردیدیا ہے۔

قرضاوی نے کہا کہ داعش دہشت گردوں کی خلافت شرعی لحاظ سے باطل ہے اس نے کہا کہ دولت اسلامی عراق و شام (داعش) گروہ  کے وحشیانہ اور بھیانک اقدامات کےاہلسنت پر منفی اور خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔

واضح رہے کہ داعش نے عراق کے شہر موصل پر قبضہ کرنے کے بعد ابوبکر البغدادی کی خلافت کا اعلان کیا اور تمام سلفی وہابیوں کو اس کی خلافت قبول کرنے کا حکم دیا ، لیکن عراق کے سنی مسلمانوں نے سلفی وہابی دہشت گردوں کے نام نہاد خلیفہ کو پہلے ہی رد کردیا تھا اور وہ عراقی فوج  اور شیعہ مسلمانوں کے ساتھ ملکر سلفی وہابی دہشت گردوں کا ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں۔

News ID 1837972

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha