19 جون، 2017، 1:34 AM

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو 180رنز سے شکست دیدی

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو 180رنز سے شکست دیدی

لندن کے کیننگٹن اوول میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے معرکے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف ہندوستان کو 180رنز سے شکست دیدی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پہلی بار فائنل کھیلنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف ہندوستان کو 180رنز سے شکست دیدی ہے۔

پاکستان نے  ہندوستان کو شکست دیکر پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا جب کہ پاکستانی قومی ٹیم کے قائد سرفراز احمد نے کہا اب کوئی نہیں کہے گا کہ ہم بھارت کو نہیں ہراسکتے۔  لندن کے کیننگٹن اوول میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے معرکے میں پاکستانی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت کو جیت کیلیے 339 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بلو شرٹس کی آدھی ٹیم 54 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی تاہم ہاردک پانڈیا نے اپنی جارحانہ بلے بازی سے بھارت کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کی جو ناکام رہی ، پوری ٹیم 158 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور یوں پاکستان نے آخری معرکہ 180 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

News ID 1873285

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha