یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ایف 16 طیارے کو سرنگوں کردیا

یمن کی فضائی دفاعی فورسز نے دارالحکومت صنعا میں زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعہ سعودی عرب کے ایف 16 جنگی طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی فضائی دفاعی فورسز نے دارالحکومت صنعا میں زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعہ سعودی عرب کے ایف 16 جنگی طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔ یمنی فورسز نے سعودی جنگی طیارے کو گرانے کی تصاویر کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ یمن کی فضائی دفاعی فورسز نے صنعا کے فضائی حدود میں سعودی عرب کے جنگي طیارے کو میزائل کے ذریعہ تباہ کردیا۔ادھر یمن کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے خلاف یمنی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔

News Code 1873057

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =