2 جون، 2017، 12:29 AM

ویٹی کن سٹی میں آتشزدگی کے بعد دھویں کے سیاہ بادل فضا میں چھا گئے

ویٹی کن سٹی میں آتشزدگی کے بعد دھویں کے سیاہ بادل فضا میں چھا گئے

روم کے مذہبی مقام ویٹی کن سٹی میں آتشزدگی کے بعد دھویں کے سیاہ بادل ہوا میں بلند ہورہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روم کے مذہبی مقام ویٹی کن سٹی میں آتشزدگی کے بعد دھویں کے سیاہ بادل ہوا میں بلند ہورہے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھواں اٹھنے سے پہلے وہاں پر دھماکے کی ایک آواز سنی گئی۔
اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کی گئی ہیں جن میں ویٹی کن سٹی سے دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے، لیکن ابھی تک اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکا کہ آگ کون سی جگہ پر لگی ہوئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق  ویٹی کن سٹی کی حدود کے اندر دھماکے کی آواز سنی گئی اور اس کے بعد شہر سے دھویں کے بادل بلند ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق روم کے مذہبی مقام کے قریب کاروں کے ایک وئیر ہاﺅس میں آتشزدگی ہوئی ہے۔ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ میں نے دھماکے کی آواز سنی اور اس کے بعد رومن کیتھولک چرچ کے قریب سے دھویں کے سیاہ بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ ایک اور عینی شاہد کے مطابق ویٹی کن کی دیواروں سے اٹھنے والا دھواں اگرچہ واضح نہیں ہے مگر اس سے پہلے ہونے والے دھماکے کی آواز بالکل واضح تھی۔

News ID 1872902

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha