12 ستمبر، 2004، 3:53 PM

آج صبح بغداد دھماكوں سے لرز اٹھا

بغداد ميں ايك صحافي سميت تيرہ افراد ہلاك اور پچاس زخمي

بغداد ميں ايك صحافي سميت تيرہ افراد ہلاك اور پچاس زخمي

عراق سے موصول ہونے والي اطلاعات كے مطابق بغداد كے مركزي علاقے ميں شديد لڑائي ميں ايك صحافي سميت تيرہ افراد ہلاك اور پچاس زخمي ہو گئے ہيں

خبر رساں ايجنسي مہر نے ذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بغداد كےالخضراء علاقے ميں جہاں عراقي عبوري حكومت كے دفاتر، امريكہ اور ديگر ممالك كے سفارت خانے قائم ہيں ، فائرنگ اور دھماكوں كي مسلسل آوازيں سني گئي ہيں اور اس علاقے سے دھويں كے سياہ بادل بھي اٹھتے ہوئے ديكھے گئے ہيں

امريكي ہيلي كاپٹروں نے مختلف جگہوں پر راكٹوں سے حملہ كيا ہے امريكي ہيلي كاپٹر نے ايك تباہ شدہ امريكي گاڑي كا نظارہ كرنے والوں پر ميزائيل فائر كيا جس سے دو بچے اور عرب ٹي وي چينل ، العريبہ كے ايك صحافي جاں بحق ہو گئے

بغداد ميں ايك كار بم دھماكے كي بھي اطلاع ہے جس ميں دو پوليس والوں سميت ايك بچہ بھي ہلاك ہوگيا ہے

 

News ID 111392

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha