یمن میں سوڈانی فوج کا کمانڈر ہلاک

یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں شریک سوڈانی فوج کا کمانڈر میدی علاقہ میں ایک حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں شریک سوڈانی فوج کا کمانڈر میدی علاقہ میں  ایک حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ حجہ کے علاقہ میدی کے اطراف میں راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سوڈانی فوج کے کمانڈر سمیت متعدد فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ میدی علاقہ میں سوڈانی فوجی تعینات ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوڈانی فوج کے کماںڈر عبدالمنعم الطاہر یمنی فوج کے حملے میں ہلاک ہوگئے واضح رہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سوڈان بھی سعودی اتحاد میں شامل ہے۔

News Code 1872782

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =