13 مئی، 2017، 11:00 AM

پاکستانی وزیر اعظم کی چینی صدر سے ملاقات

پاکستانی وزیر اعظم کی چینی صدر سے ملاقات

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر ہیں جہاں اس نے چین کے صدر شی جن پنگ سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر ہیں جہاں اس نے چین کے صدر شی جن پنگ سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بیجنگ میں وزیراعظم نوازشریف سے چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات کی ملاقات میں وفاقی وزرا اورچاروں وزرائے علیٰ نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ چین ہمارا اسٹرٹیجک پارٹنر ہے، سی پیک میں چین کی جانب سے 56 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، سرمایہ کاری کے مثبت اثرات نظر آئیں گے، سرمایہ کاری ہوگی تو انڈسٹری لگے گی روزگارملے گا اورسرمایہ کاری سے ترقی وخوشحالی کی راہ ہموار ہو گی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ وزرائے علیٰ کی موجودگی پاک چین کیساتھ تعلقات میں قومی یکجہتی کا اظہارہے، چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی ہے اورمسئلہ کشمیرپر چین ہمارے ساتھ ہے چین بھی بات چیت سے مسئلہ کاحل چاہتا ہے۔اس سے قبل اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی اور سی پیک سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ،ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے۔

News ID 1872442

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha