12 مئی، 2017، 2:53 AM

اسرائیل نے وہابی دہشت گرد تنظیم جنداللہ کو ایران سے لڑنے کے لئے تیار کیا

اسرائیل نے وہابی دہشت گرد تنظیم جنداللہ کو ایران سے لڑنے کے لئے تیار کیا

معروف بین الاقوامی میگزین نے اپنی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئےلکھا ہے کہ اسرائیل نے2007ءاور2008ءمیں ایران سے لڑنے کے لیے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم جنداللہ کے دہشت گردوں کو تربیت دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے معروف میگزین فارن پالیسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کہ اسرائیل نے2007ءاور2008ءمیں ایران سے لڑنے کے لیے وہابی دہشت گرد اور  کالعدم  تنظیم جنداللہ کے دہشت گردوں کو تربیت دی۔
فارن پالیسی نامی بین الاقوامی میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل خفیہ ادارے موساد کے ایجنٹوں نے امریکی سی آئی اے ایجنٹس کا روپ دھار کر جند اللہ سے رابطہ کیا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف لڑنے کے لیے جنداللہ کے دہشت گردوں کو تیار کیا.
میگزین نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کی اس کارروائی پر امریکہ کے اس وقت کے صدر جارج ڈبلیو بش ناراض ہو گئے،ناراضگی کی وجہ موساد کے ایجنٹوں کے امریکی پاسپورٹ اور امریکی ڈالر کا استعمال تھا۔
فارن پالیسی میگزین کی اس رپورٹ کو خود اسرائیل کے سب سے اہم اخبار ہارٹز نے بھی نمایاں طور پر شائع کیا ہے، ذرائع کے مطابق جب سعودی عرب خود امریکی اور اسرائیلی حکومتوں کا ایجنٹ بنا ہوا ہے تو اس کے پروردہ وہابی دہشت گرد تو امیرکی اور اسرائیلی ایجنٹ ہیں جو اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی امریکی اور اسرائیلی پالیسی پر گامزن ہیں۔

News ID 1872422

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha