10 مئی، 2017، 6:35 PM

امریکی صدر نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو اچانک اپنے عہدے سے برطرف کر دیا

امریکی صدر نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو اچانک اپنے عہدے سے برطرف کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو اچانک اپنے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو اچانک اپنے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایف بی آئی ڈائریکٹر کو لکھے جانے والے ایک خط میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ادارے پر قوم کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ڈائریکٹر کی برطرفی ضروری تھی۔ایف بی آئی کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے پی کو بتایا کہ جیمز کومی لاس اینجلس میں ادارے کے ایک دفتر میں افسران سے خطاب کر رہے تھے کہ عین اُسی وقت ٹیلی ویژن پر ان کی برطرفی کی خبر نشر ہوئی جس کے بعد جیمز کومی مسکرائے اور اپنی تقریر ختم کردی۔ جیمز کومی کے بعد نئے ایف بی آئی ڈائریکٹر کے انتخاب کے لیے تلاش شروع کر دی گئی تاہم ابھی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف بی آئی اینڈریو مک کیبی قائم مقام ڈائریکٹر ایف بی آئی کی حیثیت سے ذمہ داری نبھائیں گے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے اس اقدام سے صدراتی انتخابات میں روسی مداخلت پرہونے والی تحقیقات پر گہرا اثر پڑے گا۔

News ID 1872385

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha