مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پانامہ كیس كی تحقیقات کے لیے قائم كی گئی مشتركہ تحقیقاتی ٹیم نے باقاعدہ كام كا آغاز كردیاہے۔ اطلاعات کے مطاقب پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس فیڈرل جوڈیشل اكیڈمی میں ہوا جس میں ایس ایس پی سیكیورٹی جمیل ہاشمی نے شركا كو یكیورٹی كے حوالے سے بریفنگ دی۔
پانامہ كیس كی تحقیقات کے لیے قائم كی جانے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں اسٹیٹ بینك كے عامر عزیز، ایس ای سی پی کے بلال رسول، نیب كے عرفان نعیم منگی، آئی ایس آئی كے بریگیڈیئر نعمان سعید اور ایم آئی سے بریگیڈیئر كامران خورشید شامل ہیں جب کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم كی سربراہی كے فرائض ایف آئی اے كے ایڈیشنل ڈائریکٹر واجد ضیاء انجام دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جب عدالت پانامہ کیس میں شفاف فیصلہ نہیں کرسکی تو حکومت کے زیر نظر اداروں پر مشتمل ٹیم کہاں شفاف تحقیقات انجام دے سکے گی۔
آپ کا تبصرہ