مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے صوبہ گلستان کے آزاد شہر میں کوئلہ کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت و مغفرفت طلب کی اور اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شفا اور صحتیابی کے لئے دعا کی۔صدر حسن روحانی نے حادثے میں متاثرہ افراد کو سہولت فراہم کرنے کے سلسلے میں وزارت داخلہ اور صوبہ گلستان کے گورنر کو خصوصی احکامات بھی صادر کئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ گلستان کے آزاد شہر علاقہ میں کوئلے کی کان میں کل ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے 22 افراد کی لاشیں کان سے نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے صوبہ گلستان کے آزاد شہر میں کوئلہ کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1872254
آپ کا تبصرہ