3 مئی، 2017، 7:37 PM

صوبہ گلستان میں کوئلہ کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 28 کان کن زخمی/ متعدد کان کن پھنس گئے

صوبہ گلستان میں کوئلہ کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 28 کان کن زخمی/ متعدد کان کن پھنس گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ گلستان کے آزاد شہر علاقہ میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 28 کان کن زخمی جبکہ 30 کان کن کان میں پھنس گئے ہیں جنھیں نکالنے کے لئے امدادی ٹیمیں کارروائی میں مصروف ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ گلستان کے آزاد شہر علاقہ میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 28 کان کن زخمی جبکہ 30 کان میں پھنس گئے ہیں جنھیں نکالنے کے لئے امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ صوبہ گلستان کے ہلال احمر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس وقت حادثے کے مقام پر آٹھ امدادی ٹیمیں کان کنوں کی نجات کے سلسلے میں تلاش و کوشش کررہی ہیں لیکن کان میں گیس پھیلنے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی مراکز میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کان میں پھنسے ہوئے کان کنوں کی نجات کے سلسلے میں امدادی ٹیموں کی کارروائی جاری ہے اس حادثے میں ابھی تک کسی کے جاں بحق ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ۔

News ID 1872236

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha