28 اپریل، 2017، 5:25 PM

نواز شریف کی ناک کے نیچے کرپشن / نواز شریف کے محب وطن ہونے پر شکوک و شبہات

نواز شریف کی ناک کے نیچے کرپشن / نواز شریف کے محب وطن ہونے پر شکوک و شبہات

پاکستانی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے اور وہ بدعنوان افسروں کی بھر پور حمایت کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے اور وہ بدعنوان افسروں کی بھر پور حمایت کررہے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق دارالحکومت  اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو  کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہندوستانی اسٹیل ٹائیکون سے ملاقات  نے جہاں یہ ثابت کیا کہ نوازشریف  کا ہندوستان میں بھی کاروبار ہے وہیں ان کے محب وطن ہونے پر شکوک و شبہات پیدا کردیئے ہیں اور اب ان کے لئے خود کو محب وطن ثابت کرنا مشکل ہوچکا ہے، دولت کے نشے میں دھت وزیراعظم ایسے تعلقات بنار ہے ہیں۔ چھپ چھپ کے ملاقاتیں کرنا نوازشریف کی پرانی عادت ہے وزیراعظم نواز شریف  ہندوستانی بزنس مین سے ملاقات سے متعلق قوم کو آگاہ کریں۔ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کے استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے اور وہ کرپشن اور بدعنوان افسران  کی حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں وہ کب تک کرپشن کی حمایت کرتے رہیں گے، پانامہ کیس میں ملوث وزیراعظم کرپشن کو کیسے روک سکتا ہے ان پر متعدد مقدمات ایسے ہیں جن میں وہ صادق اور امین نظر نہیں آتے۔

News ID 1872114

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha