19 نومبر، 2016، 11:29 AM

نواز شریف پانامہ لیکس کے دلدل ميں پھنس گئے

نواز شریف پانامہ لیکس کے دلدل ميں پھنس گئے

پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف پانامہ لیکس کے دلدل ميں پھنس گئے ہیں انھوں نے قوم سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کرسکے ہیں ۔

مہر خبرساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف پانامہ لیکس کے دلدل ميں پھنس گئے ہیں انھوں نے قوم سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کرسکے ہیں ۔

خورشید شاہ  کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جن نعروں پر ووٹ لیا ان ميں سے ایک وعدہ بھی پورا نہيں کیا اور وہ پانامہ لیکس کے دلدل ميں پھنس گئے ہیں۔ کندھ کوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات لاحق  ہیں، نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے یہ خطرات بڑھتے جا رہے ہیں،  آرمی چیف جنرل راحیل شریف ملازمت کی مدت پوری  ہونے بعد ریٹائر ہوجائیں گے، نوازشریف نے جن نعروں پر ووٹ لیا ان ميں سے ایک وعدہ بھی پورا نہيں کیا اور وہ پانامہ لیکس کے دلدل ميں پھنس گئے ہیں۔

News ID 1868410

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha