مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستان فوج نے جعلی مقابلے میں مزید 2 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے جاں بحق کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق کشمیر کے ضلع بڈ گام کے علاقے حیات پورا میں ہندوستانی فوج نے سرچ آپریشن کا بہانہ بنا کر علاقے کا محاصرہ کیا جس کے دوران اہلکاروں اور علاقہ مکینوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس پر فوجی اہلکاروں نے مقامی لوگوں کو مارنا پیٹنا شروع کردیا جب کہ ہندوستانی فوج نے جعلی مقابلہ ظاہر کر کے 2 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے جاں بحق کردیا۔ ہندوستانی حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران جاں بحق ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت یونس مقبول غنی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دوسرے کی شناخت نہ ہوسکی تاہم علاقے میں بھاری نفری تعینات کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستان فوج نے جعلی مقابلے میں مزید 2 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے جاں بحق کردیا ہے۔
News ID 1871988
آپ کا تبصرہ