21 اپریل، 2017، 3:58 PM

پاکستان کے سابق فوجی سربراہ این او سی ملنے کے بعد سعودی عرب روانہ ہوگئے

پاکستان کے سابق فوجی سربراہ این او سی ملنے کے بعد سعودی عرب روانہ ہوگئے

پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف این اور سی ملنے کے بعد سعودی عرب کے متنازعہ فوجی اتحاد کی خصوصی طیارے کمان سنبھالنے کے لئے کے ذریعہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف این اور سی ملنے کے بعد  سعودی عرب کے متنازعہ فوجی اتحاد کی خصوصی طیارے کمان سنبھالنے کے لئے  کے ذریعہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی حکومت  نے راحیل شریف کو سعودی عرب کے متنازعہ  فوجی اتحاد کے سربراہ کے لئے این او سی جاری کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ راحیل شریف کو قانون کے مطابق جی ایچ کیو کی منظوری کے بعد این او سی جاری کیا گیا۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق  آج صبح 11 بجے سعودی عرب کا خصوصی طیارہ لاہور پہنچا تھا جو 2 بج کر 10 منٹ پر راحیل شریف کو لے کر سعودی عرب کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔ سعودی عرب کے متنازعہ فوجی اتحاد پر ایران سمیت کئی مسلم ممالک کو تشویش لاحق ہے ۔ اسلامی مبصرین کے مطابق سعودی رعب کا نام نہاد فوجی اتحاد اسرائیل کے خلاف نہیں بلکہ کیسی اسلامی ملک کے خلاف استعمال کیا جائے گا جسے امریکی حمایت بھی حاصل ہوگی۔

News ID 1871956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha