ترکی کے جنگی طیاروں کی بمباری میں 16 سنی کرد ہلاک

ترکی کے جنگی طیاروں نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں حملہ کرکے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے 16 سنی باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں حملہ کرکے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے 16 سنی باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی سرحد سے متصل اور پہاڑوں سے گھرے سورکا علاقہ میں ترکی کے فوجی طیاروں نے بمباری کی اس کارروائی کے لیے ترک فوج نے پہلے ایک ڈرون بھیجا جس نے دہشت گردوں کا پتہ لگایا۔ اس کے بعد ایف 16 جیٹ طیاروں کے ذریعہ حملہ کیا گیا جس سے سنی باغی تنظیم کے 16علیحدگی پسند ہلاک ہو گئے ،اس حملے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ واضح رہے کہ سال 1984ء سے اب تک ترکی کے حملوں میں پی کے کے کے جوابی  حملوں میں 40 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

News Code 1871616

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =