مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سڑک کی تعمیر میں مصروف 4 مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے گواش میں نامعلوم افراد یک مچھ روڈ کی تعمیر میں مصروف افراد پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں 4 مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، پاکستان میں وہابی دہشت گرد تنظیمیں عام بےگناہ شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا کر عالمی سامراجی طاقتوں کو خوش کررہی ہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سڑک کی تعمیر میں مصروف 4 مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1871590
آپ کا تبصرہ