مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع شیرانی اور پسنی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع شیرانی کے علاقے کچھ بینہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے،حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے،جبکہ فائرنگ کے دوسرے واقعہ میں نامعلوم افراد نے ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں ایک دُکاندار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ