22 مارچ، 2017، 7:27 PM

اجمیر بم دھماکوں میں ملوث دو انتہا پسند ہندوﺅں کو عمر قید کی سزا

اجمیر بم دھماکوں میں ملوث  دو انتہا پسند ہندوﺅں کو عمر قید کی سزا

ہندوستانی عدالت نے درگاہ اجمیر شریف میں بم دھماکوں کے الزام میں دو انتہا پسند ہندوﺅں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی عدالت نے درگاہ اجمیر شریف میں بم دھماکوں کے الزام میں دو انتہا پسند ہندوﺅں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔اطلاعات کے مطابق 2007 میں خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے دربار پر دھماکوں میں تین افراد جاں بحق جبکہ 15سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔
تاہم اس ماہ کے شروع میں راجستھان کی عدالت نے دیوندرا گپتا اور بھاویش پاٹل نامی شخص کو ان دھماکوں کا مجر م قرار دیا جو کہ تاریخ میں پہلی ایسی مثال ہے جس میں ہندوستانی عدالت نے انتہا پسند ہندوﺅں کو ان کے’ انتہاپسندانہ جرائم ‘کی سزا سنائی ہے ۔عدالت نے اس تیسرے شخص کو بھی مجرم قرار دیاہے جو کہ دھماکے کے کچھ روز بعد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیاتھا ۔سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ایشوینی شرما نے کہاہے کہ انہوں نے مسلمانوں کے مذہبی احساسات کو ٹھیس پہنچانے کیلئے رمضان میں یہ بم بلاسٹ کروایا۔

News ID 1871263

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha