مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں ہندوانتہا پسند سوامی اسیم آنند پرسمجھوتا ایکسپریس میں دھماکوں کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے انتہا پسند ہندو رہنما سوامی اسیم آنند پر فرد جرم نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے چار سال کی تفتیش کے بعد عائد کی ہے۔ فرد جرم میں چار دیگر انتہا پسند ہندووٴں کے نام بھی شامل ہیں۔2007 میں پانی پت کے قریب سمجھوتا ایکسپریس میں دھماکوں کے نتیجے میں 68 افراد مارے گئے تھے جن میں 42 پاکستانی بھی شامل تھے۔سوامی اسیم آنند کو حیدرآباد کی مکہ مسجد، اجمیر شریف اور مالیگاوٴں کے بم حملوں میں اہم کردار ادا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ہندوستانی پولیس کا دعوی ہے کہ اسیم آنند نے مدھیہ پردیش، گجرات اور مہاراشٹر کے تقریباً بارہ اضلاع میں اپنا نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا۔ ہندوستان نے ابتدا میں سمجھوتا ایکسپریس سانحے میں پاکستان کو ملوث قرار دیا تھا۔
ہندوستان
ہندو دہشت گرد سوامی اسیم آنند پرسمجھوتا ایکسپریس میں دھماکوں کی فرد جرم عائد
مہر نیوز- 21جون 2011ء : ہندوستان میں ہندودہشت گرد سوامی اسیم آنند پرسمجھوتا ایکسپریس میں دھماکوں کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
News ID 1340348
آپ کا تبصرہ