20 نومبر، 2010، 2:48 PM

ہندوستان

ہندوستان میں پولیس نے ایک ہندو سوامی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے

ہندوستان میں پولیس نے ایک ہندو سوامی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے

ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث اہم ملزم ہندوسوامی اشیمانند کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث اہم ملزم سوامی اشیمانند کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سوامی اشیما نند کا اصل نام جتن چٹر جی ہے ۔سوامی پر درگاہ اجمیر شریف ، مالے گاؤں اور حیدرآباد دکن کی مکہ مسجد میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی اور فنڈز فراہم کرنے کا الزام ہے ۔ اس کے علاوہ سوامی اشیما نند پر گجرات کے ضلع ڈینگ میں عیسائیوں کو ہندو بنانے والی ایک تنظیم چلانے کا بھی الزام ہے ۔ سی بی آئی نے اشیمانند کو اُترکھنڈ میں ہری دوارکے ایک آشرم سے گرفتار کیا ۔ درگاہ اجمیر شریف میں بم دھماکے کی چارج شیٹ میں سوامی اشیما نند مرکزی ملزم کے حیثیت سے نامزد ہے سوامی اپریل سےمفرور اور روپوش تھا۔

News ID 1194935

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha