18 مارچ، 2017، 6:00 PM

روس نے اسرائیل کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا

روس نے اسرائیل کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا

روس نے شام پر اسرائیل کے جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد ماسکو میں اسرائیلی سفیر کو وزارت خارجہ میں بلا کر وضاحت طلب کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے شام پر اسرائیل کے جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد ماسکو میں اسرائیلی سفیر کو وزارت خارجہ میں بلا کر وضاحت طلب کی ہے۔ادھر شامی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل کے نام دو الگ الگ خطوط میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کو بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔

شامی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائيل کے 4 جنگی طیاروں نے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جبکہ شامی فورسز نے جوابی کارروائی میں ایک اسرائيلی طیارے کومار گرایا ہے۔

News ID 1871167

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha