مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان الیگزینڈر لوکاشویچ نے شام پر اسرائیل کے جنگی طیاروں کی بمباری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں اسرائیل سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ روسی ترجمان نے کہا کہ روس نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کو ایک خط بھی ارسال کیا ہے جس میں اسرائیل کے اس اقدام پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے کل رات شام کے دارالحکومت دمشق کے ایئرپورٹ کے قریب اور دیماس علاقہ میں دوغیر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
مہر نیوز/8 دسمبر/ 2014 ء : روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام پر اسرائیل کے جنگی طیاروں کی بمباری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں اسرائیل سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
News ID 1845864
آپ کا تبصرہ