17 مارچ، 2017، 12:45 PM

پاکستانی فوج پر وہابیوں کے حملوں میں اضافہ/ ایف سی ٹریننگ سینٹر پر حملہ میں ایک فوجی ہلاک

پاکستانی فوج پر وہابیوں کے حملوں میں اضافہ/ ایف سی ٹریننگ سینٹر پر حملہ میں ایک فوجی ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے ٹریننگ سینٹر پروہابی دہشت گردوں کے ناکام خودکش حملے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے پاکستانی فوج پر دہشت گردوں کے حملون میں اضآفہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے ٹریننگ سینٹر پروہابی دہشت گردوں کے ناکام خودکش حملے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے پاکستانی فوج پر دہشت گردوں کے حملون میں اضآفہ ہوگیا ہے۔پاکستانی  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر میں ایف سی ٹریننگ سینٹر پر 2 وہابی خودکش بمباروں نے حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکام بنادیا اور دونوں وہابی حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حملے کے وقت ٹریننگ سینٹر میں 120 کے قریب لوگ موجود تھے اور دہشت گرد کافی نقصان پہنچانا چاہتے تھے لیکن ایف سی فورس نے نہایت مستعدی سے حملہ ناکام بنادیا۔انھوں نے دہشت گردوں کی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ فجر کے وقت کالے کپٹروں میں ملبوس 2 دہشت گردوں نے حملہ کیا، جو یہ تاثر دینا چاہ رہے تھے کہ ان کا ٹریننگ سینٹر سے ہی تعلق ہے، لیکن ایف سی اہلکاروں نے انھیں پہچان کر نہایت دلیری اور دانشمندی کا ثبوت دیا اور وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں جبکہ پاکستان کی مرکزی حکومت وہابیوں کے لئےنرم گوشہ رکھے ہوئے ہے۔

News ID 1871142

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha