18 مئی، 2018، 12:22 AM

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستان سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے چمن ہاوسنگ اسکیم کے قریب ایف سی مددگار سینٹر پر وہابی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا اور جوابی کارروائی میں پانچوں حملہ آوردہشت گردوں کوہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے چمن ہاوسنگ اسکیم کے قریب ایف سی مددگار سینٹر پر وہابی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا اور جوابی کارروائی میں پانچوں حملہ آوردہشت گردوں کوہلاک کردیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کی چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب ایف سی مددگار سینٹر کے قریب یکے بعد دیگرے 3 دھماکے سنے گئے جس کے بعد فورسز اور دہشت گردوں میں بہت دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جب کہ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور پاک فوج کے دستے بھی چمن ہاؤسنگ اسکیم پہنچے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں ایف سی ہیلپ سینٹر پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنا دی، دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود سے لدی گاڑی نے ہیلپ سینٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی، دہشت گردوں کی ناکام کوشش گزشتہ رات کلی الماس میں اہم دہشت گردوں کی ہلاکت کا ردعمل تھا تاہم چوکس ایف سی سپاہیوں نے دہشت گردوں پر فائر کھول دیا اور انھیں داخل نہیں ہونے دیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے تمام دہشت گرد مارے گئےہیں۔

News ID 1880784

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha